پاکستان: کورونا سے مزید 32 اموات، 2664 نئے کیسز رپورٹ، شرح 6.5 ریکارڈ

Pakistan Corona Deaths

Pakistan Corona Deaths

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 32 افراد انتقال کرگئے اور 2600 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40564 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2664 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 32 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.5 رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13508 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 5200 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 21121 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1275 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 570571 ہوگئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 261179 ہوگئی ہے جب کہ 4453 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 185468 ہے اور 5753 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے ج اچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19206 اور ہلاکتیں 202 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 75725 اور 2153 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 10952 افراد وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں اور 320 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4960 اور 103 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 47710 ہے اور اب تک 524 مریض انتقال کر چکے ہیں۔