پاکستان: کورونا سے 77 اموات، مثبت کیسز کی شرح 2.5 تک آگئی

Pakistan Corona Cases

Pakistan Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 77 افراد انتقال کرگئے جب کہ وائرس کے یومیہ کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.54 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43900 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1118 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 77 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.54 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 21453 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 36 ہزار 131 ہو چکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 69 ہزار 691 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔