اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 54 افراد انتقال کر گئے اور 1300 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 31786 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1353 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 54 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13281 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 93453 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 16349 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3365 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 563823 ہو گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 259956 ہوگئی ہے جب کہ 4436 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 178648 ہے اور 5600 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19121 اور ہلاکتیں 201 ہو چکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 74167 اور 2118 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 10626 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 313 افراد انتقال کر گئے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4959 اور 102 افراد انتقال کر چکے ہیں۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 45976 ہے اور اب تک 511 مریض انتقال کر چکے ہیں۔