اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 21 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2607 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48 ہزار 816 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2607 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 21 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22781 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 89 ہزار 275 تک جاپہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 834 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 19 ہزار 163 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 47331 ہے۔