پاکستان: کورونا سے 36 اموات، مثبت کیسز کی شرح 1.99 فیصد ریکارڈ

Vaccination

Vaccination

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 36 افراد انتقال کر گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.99 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46842 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 935 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 36 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.99 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 22188 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 53 ہزار 842 ہو چکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 98 ہزار 944 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔