اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کےمطابق ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 2.03 فیصد جب کہ دنیا بھر کی 2.21 فیصد ہے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات میں 70 فیصد مرد شامل ہیں اور انتقال کرنے والوں میں زیادہ تر افراد کی عمر 61 سال کے آس پاس ہے جب کہ کورونا سے انتقال کرنے والوں میں 77.5 فیصد کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والے73 فیصد افراد وہ ہیں جو دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے۔
این سی او سی کا کہنا ہےکہ ملک میں سب سے زیادہ کورونا مثبت آنے کی شرح کراچی میں 11.80 ریکارڈ کی گئی جب کہ دوسرے نمبر پر پشاور میں 9.23 فیصد اور میر پور آزاد کشمیر 7.92 فیصدکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔