پاکستان میں کورونا مریضوں میں بلیک فنگس کا انکشاف، 4 جاں بحق
Posted on May 12, 2021 By Majid Khan لاہور, مقامی خبریں
Pakistan Corona Patients
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں میں بلیک فنگس کیسز کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں بلیک فنگس سے 4 کورونا مریضوں کا انتقال ہو گیا جبکہ متعدد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ماہرین کاکہنا ہےکہ متعدد سینٹرزکی جانب سے بلیک فنگس کے یہ کیسز رپورٹ نہیں کیے گئے۔
متعدی امراض کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیک فنگس دماغ اور پھیپھڑوں پر اثر انداز ہوتا ہے، یہ وہی فنگس ہے جو روٹیوں میں لگتا ہے۔
خیال رہے کہ مریضوں میں اس مہلک فنگس انفکیشن کی تشخیص مشکل سے ہوتی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com