اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں کورونا سے مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 567 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46918 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 567 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 11 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28518 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 76 ہزار 240 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22852 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 445 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 24 ہزار 870 ہو گئی ہے۔