اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 58 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 9874 ہو گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 33270 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1853 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 58 افراد انتقال کر گئے، انتقال کرنے والے 58 مریضوں میں سے 53 مریض اسپتالوں میں داخل اور 33 وینٹی لیٹر پر تھے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کوورنا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد تعداد 9874 ہو گئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 33 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 39329 ہے جس میں سے 2784 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ اب تک 4 لاکھ 20 ہزار 489 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آج بھی سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں جبکہ اموات کے اعتبار سے سندھ دوسرے نمبر پر رہا۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1634 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد ملک میں اب تک صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 22 ہزار 132 ہو گئی ہے۔