پاکستان میں کورونا مزید 48 افراد کی جان لے گیا

Pakistan Corona Deaths

Pakistan Corona Deaths

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 48 افراد انتقال کر گئے جب کہ 2954 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 39 ہزار 165 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2954 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 48 افراد انتقال کر گئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 7.5 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7744 ہو گئی ہے جب کہ مجموعی کیسز 3 لاکھ79 ہزار 883 تک جا پہنچے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 164651 ہو گئی ہے جب کہ 2845 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 115138 ہے اور 2879 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 16846 اور ہلاکتیں 163 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 44932 اور 1330 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 6203 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 147 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4558 اور 95 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 27555 ہے اور اب تک 285مریض انتقال کر چکے ہیں۔