اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 62 افراد جاں بحق ہوگئے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 62 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 422 ہوگئی ہے، اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 56 ہزار 965 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 5026 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ 34 ہزار 837 ہوگئی جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح تقریباً 3 ماہ بعد 8.82 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہو جاتا ہے۔