لاہور : مرکزی امیر تحریک اُویسیہ پاکستان، پیر غلام رسول اُویسی، مرکزی سینئر نائب امیر، سید عرفان احمد، صدر پنجاب پیر توصیف النبی مجددی، سیکرٹری مالیات، محمد حبیب اللہ اسداویسی نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہمیشہ پاکستان کے بہادر افواج نے ہر محاذ پر ملک قوم کی حفاظت بڑی دلیری کی ساتھ کی ہے،نہ صرف فوج بلکہ پاکستان کو مضبوط ،خوشحال ،محفوظ،پُرامن اورکرپشن فری بنانے کیلئے ہروقت ہرادارے کے ساتھ ہیں،قوم کرپشن،دہشتگردی،ناانصافی سمیت دشمنوں کی ہرسازش کیخلاف متحد ہے۔
افواج پاکستان کاآپریشن رودالفساد ہویاکوئی اورمل کر دشمن کوہرمحاذپرشکست فاش دیں گے،دشمن نے ہمیشہ پاکستانی قوم کوتقسیم کرنے کی کوشش کی کبھی قوم کے نام پرتوکبھی فرقہ پرستی کوہوادے کر،موجودہ حالات میں ہم سب کاپاکستان اورسب سے پہلے پاکستان کانعرہ اتحادکی بنیادہے،قوم کوئی بھی ہو،کسی بھی فرقے سے تعلق ہوہم سب پاکستانی ہیں اورپاکستان کی حفاظت ،ترقی،خوشحالی کیلئے کرداراداکرناہم سب کی اولین ذمہ داری ہے ،انہوں نے کہاکہ تحریک اُویسیہ پاکستان کاہرکارکن پاکستان کاسپاہی اورافواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔