لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ پر امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی کی سربراہی میں منعقد کیا گیا ۔اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال کا بغور جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان اور کرپٹ عناصر کے خلاف احتسابی عمل پر جان بوجھ کر عمل نہیں کیا جارہابلکہ حکومت نے ملکی دولت لوٹنے والوں کو مکمل آزادی دے رکھی ہے جو لمحہ فکریہ ہے ، مضبوط و مستحکم پاکستان کیلئے کرپٹ عناصر کے خلاف صاف اور شفاف احتساب انتہائی ضروری ہے۔
اجلاس میں مرکزی مجلس شوریٰ نے متفقہ طور فیصلہ کیا کہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان ملک بھر میں کرپشن کے خلاف احتجاجی تحریک کا جلد آغاز کریگی جس کے تحت ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔اجلاس میں صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی، پیر سید احمد ندیم شاہ، پیر سید عدنان اکرم ، پیر رفاقت علی ، پیر حاجی افتخار نقشبند ی سمیت دیگر اراکین شریک تھے ، اختتام پر ملکی سلامتی و ترقی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان فون۔0300-8808076 0321-9424047