پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں گذشتہ روز باڈی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں الیکشن 2020ـ21کے نتائج کا اعلا ن کیا گیا جس کوجنرل باڈی کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر منظور کیا اور نو منتخب عہدیداران کو حلف برداری کے بعدان کے عہدوں کا چارج دیا پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پاکسان کاٹن جنرز گروپ نے اپنے مد مقابل پروگریسو گروپ کے خلاف کلین سویپ کیا اس کے تمام امیدوار کامیاب ہوئے۔اس سے قبل سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں بھی تمام ممبران نے متفقہ طور پر الیکشن نتائج کو منظور کر تے ہوئے اس کی توثیق کی۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا297 واں اجلاس پی سی جی اے ہاؤس ملتان میں منعقد ہوا۔اجلا س میں پچھلے اجلاس کی کاروائی کی منظوری کے ساتھ ساتھ سابقہ چیئر مین کے دور کے اخراجات وآمدن کی تفصیل اور منظوری دی گئی۔
الیکشن برائے سال 2020ـ21 کے نتائج کا اعلان کیا گیا اورتمام ایگزیکٹو باڈی ممبران نے نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے متفقہ طور پر منظور کیا۔جننگ انڈسٹری سے متعلقہ مسائل کا جائزہ لیا،بینک ریزولیشن برائے سال 2020ـ21 کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں بلڈنگ کنسٹرکشن اینڈ پر چیز کمیٹی میں ڈاکٹر جسومل ٹی لیمانی (کنوینر) امان اللہ قریشی،سہیل محمود ہرل، حافظ عبدالطیف،حاجی محمد اکرم اور رمیش لال شا مل ہیں، آڈٹ سب کمیٹی جس کے کنوینرمہر محمد اشرف اور ممبر چوہدری وحید ارشد اور دلیپ کمار ہیں۔ڈیٹا کمیٹی میں حاجی محمد اکرم،شہزاد علی خان، ملک طفیل احمد،مہر محمد اشرف اور ہریش کمار شامل ہیں۔
جنرل باڈی کے سالانہ اجلاس میں گذشتہ اجلاس کی کاروائی کی منظوری کے ساتھ سالانہ آڈٹ رپورٹ کی منظور ی بھی دی گئی جس میں تمام آمدن و اخراجات کی تفصیلی وضاحت کی گئی۔آنے والے سال کے لیے محبوب شیخ اینڈ کمپنی کو بطور آڈیٹر مقرر کیا گیا ہے اور ان کا معاوضہ بھی مقرر کیا گیا۔ میاں جاوید سہیل رحمانی نے کہا کہ جس طرح ہم نے محنت سے کھل کے ٹیکس کو ختم کروایا ہے اسی طرح دیگر مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور جننگ انڈسٹری سے ہمارا روزگار وابستہ ہے اس لیے ہم اس کی ترقی بہتری اور جنرز انڈسٹریز کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کاوشیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم صرف باتوں کی حد تک نہیں بلکہ ہم عملی طور پر کارکردگی دکھانے کے قائل ہیں۔
اس موقع پر نومنتخب چیئرمین پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر جسو مل ٹی لیمانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جننگ انڈسٹری کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے بھرپورمحنت اور کاوشیں کریں گیجننگ انڈسٹری کو درپیش مسائل حل کروانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ کاٹن کراپ کے سائز میں اضافہ اور بہترین کوالٹی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے ہم ہرطرح پور کو شش کریں گے۔
ایف بی آر سے ریفنڈز اور ٹیکسٹائل ملز سے ریکوری کے لیے لائحہ عمل تیار کیاجائے گا۔ٹیکسوں کے مسائل کے لیے پی سی جی اے میں ہیلپ ڈیسک کا قیا م عمل میں لایا جا رہا ہے جس سے مسائل میں کمی واقع ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہم کاٹن جننگ انڈسٹری کی بحالی کے لیے ہر حکومتی فورم پر نمائندگی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جنرز برادری یکجہتی سے کام لے تو ہر مشکل سے مشکل مسئلہ کو حل کر نے کی طاقت رکھتی ہے۔
چیئرمین ڈاکٹر جسومل ٹی لیمانی اجلاس میں نو منتخب چیئرمین ڈاکٹر جسو مل، سینئر وائس چیئرمین ملک طفیل احمد، وائس چیئرمین چندرلال،سابق چیئرمین محمد جاوید سہیل رحمانی،سابق سینئر وائس چیئرمین ہریش کمار، سابق وائس چیئرمین حافظ عبدالطیف،حاجی محمد اکرم، شہزاد علی خان،امان اللہ قریشی،حاجی محمد ابراہیم، چوہدری مسعود اے مجید، مہیش کمار،عاشق علی بابر رحمانی،سہیل محمود ہرل،مختار احمد بلوچ،حفیظ انور،راؤ صدرالدین، چوہدری وحید ارشد، غلام مصطفی کھنڈوا،میاں جاویدطارق، خالد حنیف لودھی، داؤد کریم، زید علی خان اور کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔