پاکستان میں کپاس کی پیداوار 15 سال کے مقابلے میں کم ترین سطح پر آ گئی

Cotton

Cotton

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کی معیشت کا دارومدار کاٹن پر ہے۔ اس سال ملک کی مجموعی پیداوار مقررہ ہدف سے 34 فیصد کم ہے اور کپاس کی پیداوار پچھلے پندرہ سال کے مقابلے میں کم ترین ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال آغاز سے اب تک ملک بھر میں کپاس کی 92 لاکھ 79 ہزار 105 بیلز آ چکی ہیں جو ملکی پیداوار کی پچھلے پندرہ سال کے مقابلے میں کم ترین پیدوار ہے۔

پنجاب میں 55 لاکھ 74 ہزار 767 بیلزہیں جو 45 فیصد کم ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں سندھ میں 37 لاکھ 4 ہزار 338 بیلز ہیں جو صرف 4 فیصد کم ہیں۔

زرعی ماہرین کے مطابق پنجاب میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پیداواری ہدف کم ہے۔ کھاد اور اسپرے وغیرہ کا مہنگا ہونا اور رہی سہی کسر کپاس کی فصل پر کیڑوں کا حملہ اور قیمت کا اچھا نہ ملنا زمیندار کی کمر توڑ دیتا ہے۔