کراچی (پ ر) پاکستان یکجہتی کونسل سندھ کے زیر اہتمام غریب، بیوائوں، مساکین میں راشن تقسیم کرنے کے موقع پر سندھ کے صدر علامہ قاری سجاد تنولی، مرکزی سیکریٹری جنرل مفتی عبدالقادر نے کہا کہ پاکستان یکجہتی کونسل غریب، بیوائوں کی بناء کسی تعصب و بناء کسی مذہبی تفریق کے خدمت جاری رکھے گی۔
انشاء اللہ بہت جلد غریب بچوں کے اسکول کی کفالت کی ذمہ داری بھی سرانجام دینگے۔ اُنہوں نے کہا کہ غریبوں کے ووٹوں سے منتخب ہوکر آنے والے صوبائی و وفاقی نمائندے غریبوں کی سوچ وفکر کو پس پشت ڈالتے ہیں جوکہ ایک المیہ ہے۔
مہنگائی کی بدولت غریب لوگ بھوک سے ترس رہے ہیں تو وہ اپنے معصوم بچوں اچھی تعلیم کیسے دلواسکیں گے جب کہ تعلیم اور خوراک کی ذمہ داری حکومت وقت کی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان یکجہتی کونسل ہمیشہ غریبوں کی مدد کیلئے کوششیں جاری رکھے گی۔
غریب بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ وہ بچے معاشرے کے لئے اچھے انسان بن سکیں اور وطن عزیز کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کریں۔