پاکستان کے اندر دہشت گردی ،مہنگائی ،لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے تحریک انصاف وفاقی حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کرے گی
Posted on June 24, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر: پاکستان کے اندر دہشت گردی، مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے تحریک انصاف وفاقی حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کرے گی حکومت کے ہر اچھے اقدام کی حمایت اور عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ویسٹ مڈلینڈ کے صدر چوہدری صادق حسین آف چھپراں نے کشمیر پریس کلب کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف اپنے انتخابی منشور کیمطابق کام کررہی ہے تحریک انصاف کی ہر ممکن کوشش ہے کہ عوام کوکسی نہ کسی طرح ریلیف فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے پارٹی کے اندر جمہوری پراسیس لایا کارکنوں کی رائے سے تنظیم سازی کی گئی۔
جماعت کو گراس روٹ لیول پر منظم و مضبوط کیا ستمبرمیں دوبارہ جماعت کی رکنیت سازی شروع کی جائے گی پاکستان کیساتھ ساتھ آزادکشمیر کے اندر بھی تحریک انصاف کی تنظیم سازی کی جائیگی آزادکشمیر عوام اور نوجوانوں کی اکثریت تحریک انصاف کیساتھ رابطے میںہے جو آّذادکشمیر کی موجودہ جماعتوں اور انکی قیادتوں سے سخت نالاں ہیں جوآزادکشمیر کے اندر تبدیلی کے خواہش مند ہیں اور آذادکشمیر کے اندر تحریک انصاف کو منظم اور مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں۔