لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کے سنگین مسئلے کا سامنا ہے، ملک کی بقا دہشت گردی کے خاتمے میں ہے۔ میاں شہباز شریف نے یہ بات کینیڈا کے ہائی کمشنر سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ صوبے کی تیز رفتار ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
توانائی، تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں، شہباز شریف نے کہا کہ دانش اسکولوں کا قیام، پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ اور جدید ٹیکنالوجی کا فروغ اہم اقدامات ہیں۔