فیصل آباد (جیوڈیسک) پاکستان میں بننے والی فلم ایکٹر ان لاء کی پرموشن کے لیے اوم پوری فلم کی کاسٹ کے ہمراہ فیصل آباد پہنچے۔ مقامی ہوٹل میں شہریوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اوم پوری کے ہمراہ فلم کے مرکزی کردار فہد مصطفے اور مہوش حیات بھی تھیں۔ بھارتی لیجنڈ اوم پوری نے پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن قرار دیا۔
اوم پوری کا کہنا تھا کہ فلم میں عام آدمی کے مسائل کو ہلکے پھلکے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چھٹی بار پاکستان آیا ہوں۔
دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں کوئی خلش نہیں۔ بھارت میں بھی پاکستان کی فلمیں ریلیز ہونی چاہئیں۔