لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق فاسٹ باؤلر محمد اکرم کو باؤلنگ کوچ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محمد اکرم کے ساتھ دو برس کا معاہدہ کیئے جانے کا امکان ہے۔ سابق فاسٹ باولر محمد اکرم کو ستمبر 2012 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد اکرم کو باؤلنگ کوچ برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
جبکہ محمد اکرم نے بھی معاہدے کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ قوی امکان ہے کہ محمد اکرم کے ساتھ دو برس کو معاہدہ کیا جا ئے گا جو یکم فروری سے شروع ہو گا۔