پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کو مکمل فٹ قرار دے دیا

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

لاہور (جیوڈیسک) محمد حفیظ یو اے ای میں پریکٹس میچ کے دوران ہاتھ زخمی کروا بیٹھے تھے۔ جس کی وجہ سے انہیں ہتھیلی پر ٹانکوں کی تکلیف بھی برداشت کرنا پڑی تھی۔

پی سی بی کے مطابق محمد حفیظ اب ہاتھ کی انجری سے مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔