پاکستان (جیوڈیسک) پی سی بی کے قائم مقام چئیرمین نجم سیٹھی کی زیر صدارت گورننگ بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کئی معاملات زیر غور آئے۔ اجلاس کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ بورڈ کی خفیہ نہیں ایمرجنسی میٹنگ ہوئی ہے۔ ذرائع سے کچھ نہیں چھپایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے انہیں اختیارات دیئے ہیں لیکن وہ قانون اور آئین کے خلاف کوئی بات نہیں کریں گے۔ چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ بورڈ ممبران نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وہ کوشش کریں گے اس پر پورا ترسکیں۔