پاکستان نے کرکٹ کی تاریخ میں کم ترین سکور پر وکٹیں گرانے کا ریکارڈ قائم کر دیا

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

کرائسٹ چرچ (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں کم ترین سکور پر وکٹیں گرانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، قومی ٹیم کے ابتدائی چار بلے باز صرف ایک کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔

قومی ٹیم کی شرمناک کارکردگی کا ثبوت یہ ہے کہ پہلے پانچ بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ناصر جمشید صفر، احمد شہزاد ایک ، یونس خان اور حارث سہیل صفر اور مصباح الحق نے سات سکور کئے ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیروم ٹیلر اور اینڈرے رسل نے تین ، تین ، سلیمان بین نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔