پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے کوچنگ اعزاز کی بات ہے، محمد اکرم

Mohammad Akram

Mohammad Akram

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا جا ئے گا۔ محمد عرفان کا ٹیسٹ کے لیئے فٹنس لیول بہتر ہوا ہے۔ محمد اکرم نے کہا کہ معاہدہ کا دورانیہ کوئی معنی نہیں رکھتا، ان کے لیے کوچنگ اعزاز کی بات ہے۔

اگر کسی کو بیٹنگ کوچ بھی مقررکر دیا جا ئے تو اس کا فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ بیڈ پیچ سے گزر رہے ہیں ،انہیں سپورٹ کرنا چاہیئے۔ بولنگ کوچ نے کہا کہ وہ محمد عرفان کو وہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیئے بہتر سمجھتے ہیں اور انہوں نے فٹنس لیول بہتر بنایا ہے۔