پورٹ الزبتھ (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم آج دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف مدمقابل ہو گی، گرین شرٹس کو پروٹیز کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے۔
دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق آج پورٹ الزبتھ میں دوپہر ایک بجے مد مقابل ہوں گی۔ قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میں جیت کے لیے کمر کس لی ہے۔
اس میچ میں پاکستان کی فتح کی صورت میں گرین شرٹس کی پروٹیز کے خلاف یہ پہلی ایک روزہ سیریز کی جیت بھی ہو گی۔ پہلے ایک روزہ میچ کو دیکھیں تو قومی ٹیم کی بیٹنگ لائین مکمل فلاپ ہو گئی تھی جس کے بعد نوجوان کھلاڑی بلاول بھٹی اور انور علی نے گرین شرٹس کی جیت میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
ماہرین کے مطابق اب دوسرے ایک روزہ میچ بالرز کے ساتھ ساتھ بیٹنگ لائین کو بھی بہترین کاکردگی دکھانا ہو گی تا کہ فتح یقینی ہو سکے۔