ہرارے (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہرارے میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا، زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری کےلیے قومی اسکواڈ نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا ۔
تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ کو کھیلا جائے گا اور جیوسوپر سیریز کے تمام میچز براہ راست نشر کرے گا۔
پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز شروع بدھ سے شروع ہو گی، قومی اسکواڈ نے اس کی تیاریوں کا بھرپور انداز میں آغاز کر دیا ہے۔ کھلاڑیوں نے ہرارے میں فزیکل ٹریننگ کے ساتھ بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔
ہوم ٹیم بھی تیاریوں میں مصروف ہے ، سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز 21، 23 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوں گے، اس کے بعد دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز بھی ہو گی۔
سیریز کے تمام میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔