کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم 14 مارچ کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔ اسٹار آل راوٴنڈرشاہد آفریدی مکمل فٹ نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر سے ایونٹ کے میزبان ملک جائیں گے۔
پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپناپہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 21 مارچ ڈھاکا میں کھیلے گی۔ اس سے قبل قومی ٹیم 2 وارم اپ میچز کھیلے گی جس میں پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 17 مارچ کو جبکہ دوسرا جنوبی افریقا کے خلاف 19 مارچ کو ہوگا۔