پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کیلئے نیوزی لینڈ پہنچ گئی

Pakistan Cricket Team

Pakistan Cricket Team

آکلینڈ (جیوڈیسک) دو روز کے سفر کے بعد قومی کرکٹ ٹیم بالاخر نیوزی لینڈ پہنچ گئی۔ آکلینڈ میں کوچ مکی آرتھرکچھ دیر بعد ٹیم کو جوائن کریں گے۔ سرفراز احمد کی قیادت میں گرین شرٹس دو روز پہلے لاہور سے روانہ ہوئے تھے۔ ٹیم نے دبئی میں کچھ گھنٹے قیام کیا اور طویل سفر کے بعد اب آکلینڈ میں ٹھہری ہے۔

جہاں ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور لیگ سپنر شاداب خان کچھ دیر بعد ٹیم کو جوائن کریں گے جس کے بعد قومی ٹیم نیلسن کو روانہ ہوگی جہاں گرین شرٹس کیویز کے خلاف چھ جنوری کو پہلا ون ڈے میچ کھیلیں گے جو پاکستانی وقت کے مطابق علی الصبح تین بجے شروع ہو گا۔