شہداء پاکستان SSB کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3 میچوں کے فیصلے ہو گئے

Pakistan SSB Cup Basketball Tournament

Pakistan SSB Cup Basketball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری “شہداء پاکستان SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ “میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے میچ میں نشترکلب نے مد مقابل فالکن کلب کو 37کے مقابلے میں 45باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے طلحہ امجد16،علی چن زیب 12،ہارون خان 10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے عمر فاروق 14،عمر شبیر10اور صبیح نے9پوائنٹس اسکور کئے۔

دوسرے میچ میں کراچی باسکٹ بال کلب نے مد مقابل بحریہ کلب کو 44کے مقابلے میں 53باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے جازیب عباسی 18،وجیہ عباسی 18،فہد خان نے10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے محسن خان 13،تیمور علی 12اور اون محمد نے 10پوائنٹس اسکور کئے ۔کھیلے گئے تیسرے میچ میں عثمان کلب نے بنوریہ کلب کو شاندار مقابلے کے بعد 47کے مقابلے میں51باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے حمزہ خواجہ 18،محمد حسن اقبال 17اور فیضان یوسف نے 15جبکہ رنر اپ سید ی18،سیفل 15اور سینڈی 12پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض جاید خان ،نذاکت خان ،سید مصنف شاہ ،جمیل شیخ ،طارق حسین ،ممتاز احمد ،اشرف یحییٰ ،زین العابدین ،نعیم احمد نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز عامر شریف ،راج کمار اور زاہد ملک تھے ۔میچ سے قبل مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ مطاہر امین وٹو سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر منتظم ٹورنامنٹ KBBAکے صدر غلام محمد خان ،عبدالناصر ،محمد یعقوب اور دیگر موجود تھے اس موقع پر کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مطاہر امین وٹو نے کہاکہ شہداء پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اُ ن کی جدو جہد اور قربانیان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں انہوںنے شہداء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے باسکٹ بال کے شاندار ایونٹ کے انعقاد پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا اور کھیلوں کی سرپرستی اور شہداء پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد میں تعاون پر سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے اقدامات کی تقریف کی۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری