پاکستانی کرنسی کی قدر میں کاروباری ہفتے کے دوران اضافہ
Posted on July 5, 2015 By Mohammad Waseem کاروبار, کراچی
Pakistani Currency
کراچی (جیوڈیسک) پاکستانی کرنسی روپے کی قدر میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں چار پیسے اضافہ ہوا۔ آسٹریلین ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ انہتر پیسے کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں ایک روپیہ دو پیسے کمی ہوئی۔
برطانوی پاؤنڈ ایک روپیہ اکتیس پیسے سوئس فرانک ایک روپیہ پانچ پیسے اور کینیڈین ڈالر ایک روپیہ انتالیس پیسے سستا ہوا۔