سرکلر ڈیٹ کے خاتمے کے بعد پاکستانی معیشت کیلئے دوسری اچھی خبر سامنے آگئی۔ پاکستان کا کرنٹ اکانٹ چار کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر سرپلس ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں ملکی کرنٹ اکانٹ 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مثبت رہا۔ جون میں ملکی جاری کھاتوں میں پاکستان کو سولہ کروڑ 30 لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق ملکی جاری کھاتوں کا سرپلس ہونا معیشت کیلئے نیک شگون ہے جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافے اور تجارتی خسارے میں کمی کے باعث مثبت ہوئے۔۔ گذشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کے جاری کھاتوں کا خسارہ دو ارب تیس کروڑ ڈالر رہا تھا۔