لالہ موسی: پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ لاہور کی سینئر نائب صدر فضہ ذیشان نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجودہ صورتحال کو مزید سنگین بنا یا جا رہا ہے اور مسلم لیگ ( ن) کی حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں جو کہ انتہائی شر مناک بات ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے دھر نے اور احتجاج پہلے بھی الیکشن دھاندلی کے خلاف کئے مگر تب حکومت وقت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی مگر اب مذاکرات کی دعوت دی جا رہی ہے اور خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عوام کو گمراہ کر نے کی کو شش ہیں جو کہ ناکام ہو جائینگے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحر یک انصاف کے قائد عمران خان اور کارکنان اور تبدیلی لا کر ہی دم لینگے اور 14اگست کو پاکستان کی تاریخ کا ایک نیا باب رقم ہو نے جا رہا ہے اور عام عوام بھی پاکستان کیساتھ ہیں۔