واشنگٹن (جیوڈیسک) پاکستان فوج نے کہا ہے کہ ملک میں انفرادی سطح پر دولت اسلامیہ (داعش) کو کچھ ہمدردی حاصل ہو سکتی ہے لیکن یہ تنظیم کسی بڑی تشویش کی وجہ نہیں۔ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل عاصم باجوہ نے بتایا۔
کہ یہ گروپ کچھ جگہوں اپنی موجودگی دکھانے کی کوشش کر رہا ہو گا لیکن اس کے کسی بڑے خطرہ میں تبدیلی ہونے کے امکانات نہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے جنرل باجوہ نے بتایا کہ فوج نے جنگجوؤں کو شمالی وزیرستان کے دو مرکزی حصوں (بنوں – دتہ خیل کورایڈو اور غلام خان سپن وام شیوا )سے نکال باہر کیا ہے۔