اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں داعش نامی تنظیم کا کوئی وجود نہیں، وال چاکنگ یا نعروں کی بنیاد پر داعش کی موجودگی کا دعویٰ مبالغہ آرائی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ طالبان، داعش اور القاعدہ مختلف برانڈز ہیں، ان کا میٹریل ایک ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے نئے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔