پاکستان میں روز تجربے ہوتے ہیں، صدارتی نظام کے قائل نہیں: آصف علی زرداری

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے صدارتی نظام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں روز نئے تجربے ہوتے ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں سے واپسی پر انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ ملک میں صدارتی نظام کی باتیں ہو رہی ہیں، اس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ اس طرح بھی ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ یہ روز پاکستان میں نیا تجربہ کرنے کے موڈ میں ہیں، میں سمجھتا ہوں صورتحال دن بدن بدتر سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم صدارتی نظام کے قائل نہیں، انہیں کوشش کرنے دو، ہم روکیں گے۔