ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ھے کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع تیس تاریخ کو لاہور میں ہوگا رائیونڈ جانے والے تمام قافلو ں کو واٹس ایپ نمبر دیے جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے گلوبٹوں کا مقابلہ پی ٹی آء کے ٹئیگرز کریں گے. جب پاکستان میں کوء ادارہ انصاف نہ دے تو عوام سڑکوں پر آئے گی۔
کرپٹ سیاستدانوں کے احتساب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اگر ملک کے ادارے مظبوط ہو اور لوگوں کو انصاف ملے تو ملک کا کوء بھی سربراہ کرپشن نہیں کر سکتا, ان خیلات کا اظہار انہوں نے ٹیکسلا حلقہ پی پی سات کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا, ملک میں اداروں کی تباہی کے زمہ دار موجودہ کرپٹ حکمران ہیں نوازشریف نے کرپشن سے بچنے کے لئے نیب کا سربراہ اپنا غلام لگایا. اگر نیب کا سربراہ منصف ہوتا تو نواز شریف پرائم منسٹر ہاؤس میں نہیں کال کوٹھڑی میں ہوتا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن عوامی ریفرنڈم ہوگا,عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے کسانوں اور محنت کشوں بھرپور احتصال کیا ھے ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون چل رہا ھے, عمران خان کا کہنا تھا کہ ہانامہ لیکس انکشافات کے بعد نواز شریف کا اقدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ھے. ملکی اثاثوں کو چوری کر کے بیرون ملک منتقل کیا جا رہا ھے اور ملکی ادارے خاموش تماشاء کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
اگر آپ طاقتور ہیں ,کرپشن کی وجہ سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری منجمد ہو چکی ہے. معاشرے کا سب سے بڑا کینسر کرپشن ھے. کرپشن کا سرغنہ کبھی عدالتوں کو آزاد نہیں ہونے دیگا. پنجاب پولیس کی بیساکھیوں پر چلنے والے ہمیں ٹانگیں توڑنے کی دھمکیاں دیتے ہیں, پاکستان عوامی تحریک کے نہتے شہریوں پر بھی مسلم لیگ ن کے گلو بٹوں نے ظلم اور بربریت کے پہاڑ توڑے یہ سب پنجاب پولیس کی موجودگی اور ایما ئ پر ہوا۔
نوازشریف کی وطن واپسی پر کوء گلو بٹ نظر نہیں آیا یہ سب اپنی بلوں میں گھسے ہوئے تھے, عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی انتشار نہیں پھیلایا پرامن رہے 126 دن ڈی چوک میں گزار ے مگر پر امن رہے, پرامن احتجاج کو روکنے کی کوشش کی تو اس کے زمہ دار حکومت ہو گی. سپریم کورٹ ہمیں انصاف نہ دے پاکستان کے ادارے ہمیں انصاف نہ دیں پارلیمنٹ ہمیں انصاف نہ دے, نام پانامہ لیکس میں نوازشریف کا آیا مگر سپیکر اسمبلی نے ریفرنس میرے نام کا بھیج دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے کی کرپشن کر ے والوں کے خلاف ایاز صادق سپیکر قومی اسمبلی کا ضمیر نہیں جاگا, عمران خان کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ میں تیس تاریخ کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا, تیس تاریخ کو عوام کا جم غفیر نوازشریف کے لیے پیغام ہو گا کہ خود کو حتساب کے لیے پیش کریں عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے سولو فلائٹ بھی کرنا پڑی تو میدان میں اکیلا نکلوں گا۔
اس موقع پر جہانگیر ترین سمیت پی ٹی آء کی اعلیٰ قیادت موجود تھی.ٹیکسلا میں جلسہ سے شاہ محمود قریشی, غلام سرور خان اور امیدوار پی پی سات عمار صدیق خان نے بھی خطاب کیا۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038