اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 63 افراد انتقال کر گئے اور 4300 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جو 8 ماہ بعد ایک روز میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42418 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4368 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 63 ہلاکتیں ہوئیں۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز گزشتہ سال کورونا کی پہلی لہر میں 3 جولائی کے بعد سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔
گزشتہ سال 3 جولائی کو ایک دن میں کورونا کے 4087 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4368 کیسز سامنے آئے۔