اسلام آباد (جیوڈیسک) یوم پاکستان کی تقریب کے لئے پریڈ ایوینیو کی جانب جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر سیل کردیئے گئے۔
23 مارچ کی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل آج ہوگی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جب کہ پریڈ کی تیاریوں کے باعث شہر بھر میں موبائل فون سروس جزوی طور پرمعطل کردی گئی ہے۔
سیکیورٹی کے پیش نظر پاک فوج کا خصوصی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جہاں سے کسی بھی مشکوک سرگرمی کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں سے داخل ہونے والوں سے سخت چیکنگ لی جا رہی ہے۔
پریڈ ایوینیو کے اطراد سیکیورٹی کے لئے پاک فوج اور اسلام آباد پولیس کے جوان تعینات ہیں جو تقریب کے اختتام تک سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔