اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے یوم پاکستان سے یوم آزادی تک تقریبات کی سفارشات تیار کرنے کے لیےکمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق عطا الحق قاسمی کی سربراہی میں قائم کی جانے والی کمیٹی 23 مارچ سے 14 اگست تک قومی تقریبات کو ملی یکجہتی سے منانے کی سفارشات تیار کرے گی، یہ سفارشات 30 اپریل تک پیش کرنا ہوں گی۔
ماروی میمن، شائستہ پرویز، طلال چودھری، ابو احمد کیف ، وفاقی سیکریٹری اطلاعات ، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کمیٹی رکن ہوں گے، سیکریٹری کابینہ ڈویژن کوکمیٹی کا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان تقریبات میں قیام پاکستان کے مقاصد اور جدوجہد آزادی کو اجاگر کیا جائےگا۔