یوم پاکستان پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 23 مارچ کو قرارداد پاکستان منظور ہوئی
Posted on March 24, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: یوم پاکستان پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 23 مارچ کو قرارداد پاکستان منظور ہوئی۔ یہ بابائے قوم حضرت قائداعظم اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا ہماری آنے والی نسلوں پر احسان عظیم ہے۔ جنہوں نے مختلف قوموں اور مختلف زبانوں کے لوگوں کو ایک پرچم تلے اکٹھا کر دیا۔
ان خیالات کا اظہار MNA صاحبزادہ فیض الحسن ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ ، چوہدری اطہر مقبول ، صاحبزادہ محبوب الحسن اور سابق صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ نے ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام قوموں کے افراد کا اسلام کے نام پر پاکستان کیلئے اکٹھا ہونا بہت بڑا اعزاز ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس پیارے پاکستان کیلئے ہم اپنے تمام فروحی ، عصبی اختلافات بھلا کر ایک ہو جائیں۔ اور دشمنان اسلام کو یہ پیغام دیں کہ ہم ایک ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com