اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور مرکزی رہنما انجینئر افتخار چودھری نے کہا ہے کہ اس یوم پاکستان پر قوم کو نظریہ پاکستان سے دور کرنے کی سازش کی گئی ہے۔
وزیر اعظم نے قوم پاکستان کا مطلب کیا لا الہ ال اللہ کی بجائے بھگوان رب اور اللہ کو برابر قرار دے کر انتہائی ظلم کیا ہے۔قرارداد مقاصد کے بعد پاکستان ایک مسجد ہے۔
اسلام میں ذمیوں کے حقوق ہیں اقلیتوں کو وہ حقوق دئے جائیں تو کوئی شکائت پید انہیں ہو گی۔علمائے کرام حکمرانوں کی بد نیتی کو بھانپ لیں۔ان خیالات کا اظہار انجینئر افتخار چودھری نے مدارس کے طلباء کے اعزاز میں عشائیے کے موقع پر کیا۔
انجینئر افتخار چودھری نے گزشتہ روز پبلک سیکرٹریٹ ٥٠٢ میں مدارس کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علماء مصلی رسولۖ کے وارث ہیں پاکستان تحریک انصاف نے کے پی کے میں قرانی تعلیم کو نصاب کا حصہ بنایا ہے۔مدارس سے فارغ التحصیل علماء کے لئے نوکریوں کے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔انہوں نے نے کہا علماء مولانا فضل الرحمن کے چنگل سے نکلیں جو مختلف فقہوں اور مذاہب کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں۔