یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، توپوں کی سلامی

Pakistan Day

Pakistan Day

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں یوم پاکستان آج قومی جوش جذبے سے منایا جارہاہے۔ دن کا آغاز نماز فجر میں ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔ وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 – 21 توپوں کی سلامی دی جا رہی ہے۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں قرارداد پاکستان کی اہمیت اور تحریک پاکستان کی جدوجہد اجاگر کی جائے گی۔ پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوگی، صدر ممنون حسین پرچم کشائی کریں گے۔

کراچی میں مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوگی۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے اہم سرکاری و نجی عمارتوں اور بیرون ملک سفارتی مشنوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔