یوم پاکستان کے موقع پر اقرا اسلامک پبلک سکول میں استحکام پاکستان سیمینار کا انعقاد

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: یوم پاکستان کے موقع پر ادارہ امن و تعلیم ضلع فیصل آباد کے زیر اہتمام اقراء اسلامک پبلک سکول 80مر بعہ مانانوالامیں استحکام پاکستان سیمینار کا انعقاد ہو۔ا جس میں مختلف مسالک اور مذہب کے قائدین نے شرکت کی۔

قاری غلام اللہ نے کہا کہ، ادارہ امن و تعلیم پاکستان ،ایک غیر سیاسی ادارہ ہے جو ملک میں امن و تعلیم کے حوالے سے کام کر رہا ہے ۔قاری علامہ شفقت علی حیدری نے کہا کہ ہم سب کو انسانیت کا احتر ام اور آدمیت کو مقدم رکھنا چائیے ۔دوسروں کو نفرت کی نگاہ سے نہیں دیکھنا چائیے۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ نے کہا کہ تمام مذاہب امن اور سلامتی کا درس دیتے ہیں۔مسلم ہوں یا غیر مسلم سب کو امن اور محبت سے ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہیے اورمل جل کر ملک پاکستان کی حفاظت کرنی چاہیے۔

مسیح برادری کی نمائندگی کر تے ہوئے ڈاکٹرروفن ولیم اور وسیم خاں نے کہا کہ ہم سب اس ملک کے شہری ہیں اور ہمیں دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کر نا ہو گا۔

کیونکہ دہشت گر د ی کی واداتوں سے ہمیں لٹرانے کی سا زش کی جا رہی ہے مگر ہم سب مل کر اسے کامیاب نہیں ہونے دینگے۔آ خر پر ملک پاکستان کی سلامتی کی دعا کی گئی۔