اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کے معاون برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہاہے کہ یوم پاکستان پریڈ میں چینی صدر کی آمد کا کوئی امکان نہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں طارق فاطمی نے کہا کہ ضرب عضب کی افادیت کی دنیانے تسلیم کی ہے اور امریکا سمیت چین اور برطانیہ نے تعریف کی ہے۔
23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر چینی صدر کی آمد کے سوال پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا کہ اس حوالے سے کوشش کی جارہی ہے تاہم ان کے آنے کا کوئی امکان نہیں البتہ چینی وزیر خارجہ پاکستان آئیں گے۔
انھوں نے بتایا کہ چینی صدر کا دورہ دوسری سہ ماہی میں ہونے کا امکان ہے۔