کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر مسلم اسپورٹس کلب کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے سندھ اسپورٹس بورڈ یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول کا شاندار افتتاح کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر امجد علی خان نے کردیا۔
اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین حاجی غلام محمد خان ،سیکریٹری محمد نسیم ،سرور حسین ،اعجاز قریشی ،عبدالرزاق اور دیگر موجود تھے ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی امجد علی خان نے محکمہ کھیل سندھ کے سیکریٹری محمد راشد کو یوم پاکستان فیسٹیول اسپانسر کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ کھیلوں کے اس فیسٹیول کے انعقاد سے کراچی میں کھیلوں کو فروغ ہوگا اور کھلاڑیوں کو فوائد حاصل ہونگے ۔ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری حاجی غلام محمد خان کے اعلامیہ کے مطابق سندھ اسپورٹس بورڈ یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول میں مورخہ 27 اپریل 2016ء بروز بدھ یونین کلب کراچی میں ٹینس مقابلے 29 اپریل 2016ء بروز جمعہ کالونی اسپورٹس اسٹیڈیم ملیر میں فٹ بال مقابلے اور یکم مئی 2016ء بروز اتوار کو شوٹنگ بال مقابلہ واحد اسپورٹس گرائونڈ کورنگی پر کھیلا جائیگا۔
قبل افتتاحی تقریب میں باسکٹ بال نمائشی میچ قائد اعظم الیون اور شہید ملت لیاقت علی خان الیون کے مابین کھیلا گیا جسے اپنے شاندار کھیل کی بدولت قائد الیون نے شہید ملت لیاقت علی خان الیون کو 36 اور 32 پوائنٹ سے جیت کر افتتاحی میچ اپنے نام کرلیا ۔فیسٹیول کے آرگنائزنگ سیکریٹری حاجی غلام محمد خان نے کہاکہ اس فیسٹیول میں تمام مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں کو اکابرین پاکستان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جس میں ممتاز ہر شعبے کے ممتاز و مایہ ناز کھلاڑی شامل ہونگے۔