راولپنڈی (جیوڈیسک) یوم پاکستان کی شاندار پریڈ پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے مبارک باد دی ہے،کہتے ہیں شرکا ءنے عسکری طاقت کاغیرمعمولی مظاہرہ کیا،شاندار ٹیم ورک تھا ۔
پاک فوج کے تر جمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے شاندار پریڈ پرپریڈ میں شامل ایک ایک شریک کی کارکردگی کا سراہا،انہوںنےسلامتی کی بہتر صورت حال کوآپریشن ضرب عضب میں کامیابی کا نتیجہ قرار دیا ۔