کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے تعاون سے “یوم پاکستان SSB ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ “کا آغاز (آج) مورخہ 24 مارچ 2017ء بروز جمعہ سے آرام باغ کورٹ برنس روڈ کراچی پر منعقد ہو گا۔
ٹورنامنٹ کا آفتتاح ڈی آئی جی پولیس CID عامر احمد فاروقی کرینگے اس موقع پر باسکٹ بال سمیت کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی موجود ہوں گے۔ جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر