لاہور : پاکستان ڈبیٹنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد اور کوٹلی میں دو الگ الگ ایونٹس کا انعقاد کیا گیا۔کوٹلی کا ایونٹ ریسٹ ہاوء س میں منعقد کرایا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایکس ایجوکیشن منسٹر جناب مطلوب حسین انقلابی تھے۔کوٹلی کے تمام سکولز اور کالجز کے طلباء وطلبات نے بھر پور شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مطلوب صاحب کا کہنا تھا کے ایسے ایونٹ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ اک بولنے کا فن دیتے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ ایسے ایونٹ پاکستان کے تمام صوبوں میں ضرور ہونے چائیں تاکہ نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع ملے۔مظفرآباد میں تقریری مقابلے کا انعقاد پوسٹ گریجویٹ کالج میں منعقد کیا گیا اور اس کی صدارت پرنسپل کالج اور پی۔ڈی۔ایس کے چئیرمین مرزا فیاض احمد نے کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی لاجسٹو اسمبلی کے ممبر راجا قیوم کے بیٹے راجا اسد تھے۔تقریب کو ایف ایم 105 اے۔جے۔کے سے براہ راست نشر کیا گیا اور نہ صرف پورے آزاد کشمیر میں سنا گیا بلکہ سعودیہ، امریکہ، دبئی اور کینیڈا میں بھی لائیو سنا گیا۔اسکول اور کالج کے طلباء وطلبات نے بھرپور شرکت کی۔مرزا فیاض احمد کی طرف سے اک ٹرینگ سیشن کروایا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجا اسد نے پی۔ڈی۔ایس کے لیے اک آفس کا اعلان کیا اور تقریب میں شرکت کرنے والے نوجونوں میں انعامات تقسیم کیے۔المصطفی ویلفئر سوسائٹی کی جانب سے سے بھی نوجوانوں کو ٹرینگ دینے کے لیے اک آفس کا اعلان کیا گیا۔تقریب میں شرکت کرنے والے اساتذہ اور نوجوانوں نے پی۔ڈی۔ایس کی خوب تعریف کی اور ساتھ چلنے کا عزم کیا۔