پاکستان کیا ہے آئو میں تمھیں بتائوں

Pakistan

Pakistan

تحریر : حاجی وسیم اسلم
دنیا میں دو عالمی جنگیں ہو چکی ہیں جبکہ تیسری اور فیصلہ کن جنگ ہونا باقی ہے جس کے لیے میدان سج رہاہے یہ جنگ مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان ہو گی۔اگر ہم دیکھیں تو دنیا میں دو ممالک ہی خالص عقیدے کی بنیاد پہ بنے ہیںایک پاکستان اور ایک اسرائیل۔پاکستان اسلام کے نظریہ پر بنا اور اسرائیل کا قیام یہودیت کے نظریے پر بناآپ خود غور کریں کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے بد ترین دشمن ہیںیہ بات الگ اور قابل غور ہے کہ پاکستان اور اسرائیل کبھی آمنے سامنے نہیں لڑیں اسرائیل صرف ایک بار پاکستان سے پٹ چکا ہیں تب سے اب تک انکے دلوں میں پاکستان کا خوف موجود ہے یہ آخری جنگ لڑیں گے آرماگیڈن ،اس نے ایک بار کہا تھا کہ میں خود پاکستان کو اتنا نہیں جانتا جتنا ایک اسرائیلی یا یہودی جانتا ہو گاان پہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے وجود کیوں دیا حالانکہ ہماری بد قسمتی اور نا اہلی ہے کہ ہم نہیں جانتے بلکے اُلٹاپاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔تو دنیا میں یہ دو طاقتیں خاص طور پر مذاہب کے نظریے پر وجود میں آئی ہیں (تو کیا یہ ایسے ہی اتفاقاہو گیا)کہ آخری جنگ یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان ہو گئی اور یہ پاکستان اسلام کی طرف سے اسرائیل دجال کی طرف توب کون کہتا ہے کہ پاکستان کوئی عام ملک ہے کون اس کی وعظمت سے انکار کر سکتا ہے میں آپ کو بتاتاہوں کہ کیا ہے پاکستان ۔پاکستان جس کو بنانے والے بھی چنے ہوئے ،جس کا بننے کا دن بھی چنا ہوا،جس کے بننے کا مقام بھی چنا ہوا،جس کے بننے کا مقصد چودہ سوسال پہلے بتایا جا چکا۔جس کی بنیاد مضبوط کرنے میں لاکھوں کلمہ گوں کا خالص خون ،جس کی جنگ فرشتے لڑنے کو آئے ،جس کو مٹانے والے خود مٹ جائے جس کے بچانے والے جنت میں اعلی مقام کی بشارتیں پائیں،جس کا ایک حصہ ٹوٹنے پہ اللہ کے پیارے حبیبۖ افسردہ ہو جائے جس سے اللہ اپنے عظیم گھرکی حفاظت کا کام لیں۔

دنیا کی پہلی اسلامی مملکت جسے اللہ ایک بہترین اٰیٹمی طاقت دے دنیا کی بہترین خفیہ ایجنسی آئی ۔ایس آئی ۔دنیا کے بہترین کمانڈوز ،دنیا کا بہترین جنگی اور دفاعی نظام ،دنیا میں محل و قوع ایسا دیاکہ دنیا رشک کرتی ہے دریا اور سمندر سر سبزوزمین اور میھٹااور صاف پانی۔دنیا کی ہر فصل،چار کے چار موسم اور ایسی طاقت اللہ تعالیٰ نے اپنے قدرت کے خزانوں سے عطاکیے،اور ایسی طاقت دی کہ دنیا میں پرائے تو پرائے اپنے تک بھی اس کے دشمن ہیں مگر اس کی طرف بُرا قدم بڑھانے والوں کو سوچنے پر ان کی روح کانپ جاتی ہے ۔ میلوں دور اللہ کے پاک گھر کی حفاظت کا کام جس سے اللہ لے،روس جیسی طاقت کو ٹکڑے ٹکڑے کروائے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو افغانستان میں دھول چٹوائے جس کے مجاہدوں کو اللہ کے بنی خوارج سے ٹکرانے کا حکم دیں جس کے شہید افضل ترین شہید ،جو انڈیا کو ایک کبوتر سے ڈرادیا جس نے انکے میڈیا سے لیکر آرمی تک کو زہنی مریض بنائے جس کا چپڑاسی سے صدر تک کسی کو سمجھ میں نہیں آرہا کہ وہ کون ہے جو اس ملک کے نظام کوچلا رہا ہیں۔

جس کے ہتھیاروں کا کوئی ثانی نہیں ایسی ایسی ٹیکنالوجی ایسے یسے زہین لوگ اور دنیا کے ذہین ترین انجنیرز اور بہترین دماغ رکھنے والے سائنسدان جنکی مثال نہیں ملتی،اسرائیل سے لے کر دنیا کے ہر ملک بیھٹا یہود ی اس کا نام سن کے کانپے،جسکی افواج ،ٹیکنالوجی ،خفیہ اداروں کی دنیا مثالیں دے جو ہر چوٹ کے بعد نئی طاقت سے ابھرے ،ڈرون سے لے کر ایٹم بم تک کی ٹیکنالوجی جسے اللہ تعالیٰ نے آپکی مدد کے لیے دی جس کی حفاظت اللہ کے فرشتے کریں ،جیسے غزوہ ہند کی فتح کی خوشخبری چودہ سو سال پہلے مل جائے جو لڑنے سے پہلے تیسری جنگ عظیم کا فاتح ٹھرئے ،جس کا وجود مشرق کے وجود کی ضمانت،جس کا وجود مغرب کے لیے خوف کی علامت کشمیر سے لیکر فلسطین کے دل کی آواز تمام مسلمانوں کی اُمیدوں کا محور۔

Pakistan Problems

Pakistan Problems

ایسی طاقت سے غداری ایسی نعمت کی نا شکری یہ ہمیں زیب نہیں دیتی۔اتنا سب گنوانے کے بعد بھی کسی کو شک ہو کہ پاکستان کیا ہیںپاکستان کیوں بنا؟تو پھر وہ جائے یہودیوں سے پوچھے کہ پاکستان کیا ہے وہ آپکو اور بھی بہتر بتائیں گے کہ کیا ہے پاکستان ۔مانتا ہوں یہاں ظلم ہے یہاں نا انصافی ہے یہاں فحاشی ہے یہاںدوکھ ہے لوڈ شیڈنگ ہے یہاں ہر برائی ہے مگر یہ قصور میرا آپ کا ہے پاکستان کا نہیں اسے اللہ نے وجود صرف اور صرف اس لیے ہی دیا ہے کہ اسی پاکستان نے دجال اور اس کے حواریوں کو شکست فاش دینی ہے اسی پاکستان سے اسرائیل،امریکہ،انڈیا،اور ان کے حواریوں نے پٹنا ہے۔خدا کی قسم پاکستان کو اللہ نے جس مقصد کے لیے وجود دیا وہ مقصد ضرور با ضرور پورا ہو گا ،انشاء اللہ ۔ہم رہیں یا نہ رہیں اللہ اپنے کام لینے کا کسی کا محتاج نہیں ،جیسے ہمارے حالات تھے وہ صرف ہمارے اور پاکستان دشمنوں کے لیے اللہ کی ایک نشانی تھے کہ میں اسے نہیں مٹانا چاہتا تو تم کون ہو اسے مٹانے والے،ہمارے لیے یہ نشانی تھی کہ میں نے جس مقصد کے لیے اسے بنایا ہے اس میں تمھارا ہونا نہ ہونا پاکستان کے وجودکے لیے کوئی معنی نہیں رکھتااس لیے ٹھیک ہو جائو اور اس ملک سے غداری پاکستان کی سر زمین کو نہیں ہمیں ہی چکانا پڑے گی۔

پاکستان کو اللہ نے بنایا ہے اس کا زرا زرا چنا ہوا ہے اللہ نے اپنی حکمت اپنی عظیم نعمتوں میں چنا ہے اسے میںلکھتا جائوں تو شاید میں اپنی پوری زندگی میں نہ لکھ پائوں کہ کیا ہے پاکستان ۔پاکستان رہے گا انشاء اللہ قیامت تک رہے گاہم ٹھیک نہ ہوئے تو اللہ ہمیں مٹا کے کوئی اور لے آئے گا جو اللہ کے اس عظم مقصد کی تکمیل کرئے گا اس لیے ہمارا فرض ہے کہ ہم پاکستان سے محبت کریں تاکہ جس عظیم مقصد کے لیے اس ملک کو وجود ملا ہم اس میںحسہ دار ہو ۔اپنے چاروں طرف نظر دوھڑا لیں کے کیا حشر ہو رہا ہے پاکستان کے دشمنوں اور غداروں کا؟کافرتو مو ت سے ڈرتاہے ان کو یہ نہیں پتا کہ پاکستان میں حالیہ دنوں میں جتنے بم دھماکے ہوئے اور ان میں جتنے بے گناہ لوگ اور پاکستان پولیس کے اہلکار شیید ہوئے وہ سب کے سب جنتی ہے۔

اگر کافروں کو جنت کا پتہ لگ جائے کہ جنت ہے کیا وہ خود ہی سوچ سوچ کے اپنے آپ کو جنتی ضرور بننے کی کوششں کر ئے گئے مجھے فخر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے لاہور میں جس طرح پی ایس ایل کا کامیاب میچ کا ا نقعاد کروایا تو وہ دہشت گردوں اور ہمارے وطن پاکستان کا تھا جس میں ہمارا پیارا ملک پاکستان ا ن غداروں اور دہشت گردوں کے میچ میں جیت گیا اور ان کو یہ پیغام دے دیا کہ یہ لوگ مر تو سکتے ہیں لیکن پاکستان کو توڑ نہیں سکتے۔مجھے فخر ہے کہ میں ایسی ریاست اور پاکستان کا شہری ہوںمیری دعاہے کہ اللہ تعالیٰ ملک پاکستان کو ہر مشکل وقت سے محفوظ رکھے۔آمین۔کچھ غدارے وطنوں کے لیے شاید وہ اس طالب علم کی بات سمجھ جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے دوست کرو ہمت کچھ دور سویرا ہے
اگر چاہتے ہو منزل تو پرواز بدل ڈالو

Haji Waseem Aslam

Haji Waseem Aslam

تحریر : حاجی وسیم اسلم