لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان کا مقدر لبرل نہیں اسلامی اور ترقی یافتہ پاکستان ہے، لبرل ازم کے دعویدار قائداعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کی قیادت کے اہل نہیںہیں۔
ا قبال نے اپنی شاعری اور اپنی فلسفیانہ تحریروں میں عمر بھر نہ صرف معاشی ظلم کے خلاف احتجاج کیا ہے بلکہ اس ظلم کو مٹا کر معاشی انصاف کے ایک نئے نظام کے قیام کی بنیادیں بھی فراہم کی ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ آج ہم اقبال کے تصورات کو پاکستان میں ایک عادلانہ معاشی نظام کے نفاذ کی بنیاد بنائیںان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم اقبال کے موقع پر منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے سرمایہ کاری کانفرنس کے موقع پر لبرل پاکستان کا نعرہ لگا کر قوم کو تقسیم کر رہے ہیں۔وزیر اعظم پاکستان کو لبرل پاکستان بنانا چاہتے ہیں جبکہ قائداعظم کے مقصدپاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانا تھا۔
وزیراعظم قوم کو بتائیں کہ وہ کن کے اشاروں پر چل رہے ہیں ، نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار تو حکومت فراہم نہیں کر سکی الٹا پاکستان کے نظریاتی تشخص کو مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔پاکستان کے نوجوانوں کو اقبال کے شاہیں بنانے کے لئے عزم عالیشان ہمارا پاکستان مہم ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔